Kohinoor Spinning Mills LTD
ڈائریکٹرز کی پروفائل

خواجہ محمدجاوید: ایک مشہور کاروباری شخصیت ، کمپنی کے چیئرمین و ایگزیکٹوڈائریکٹر اور کاروباری دنیا میں اپنی دور اندیشی اور عقلمندی کی وجہ سے ایک مقام رکھتے ہیں۔ان کا سوت ، ویونگ، سیمنٹ،پولیسٹراوربینکنگ کے شعبوں میں 40سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔کمپنی میں ان کا کردار کاروباری سمت کا تعین اور مجموعی حکمت عملی سے متعلق فیصلے کرنا ہے۔

خواجہ محمد کلیم: کمپنی کے بورڈ میں 35 سال سے زائد عرصہ سے بطورنان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔یہ مختلف کاروباری شعبوں میں تجربہ رکھتے ہیں جن میں سوت، سیمنٹ اور فائبر انڈسٹری شامل ہیں۔ یہ فعال طور پر کمپنی پالیسیاں بنانے اور گروپ کی تمام کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں مصروفِ عمل ہیں۔یہ انسانی وسائل اور اجرت کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں۔

محمد حمزہ یوسف: 2009 سے بطورنان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔مارکیٹنگ اور سٹریٹیجی میں یوکے سے ماسٹرز اور بول چال کی اضافی صلاحیت کے ساتھ وہ اجناس کوبہتر طریقے سے مارکیٹ کرتے ہیں۔یونٹ نمبر 2کی تمام ذمہ داریاں ان کو سونپی گئی ہیں۔ محمد حمزہ یوسف نےآکیپ سے ڈائریکٹر ٹریننگ بھی مکمل کرلی ہے جو ایس ای سی پی کے کوڈآف کارپوریٹ گورننس کے تحت درکار ہے۔

خواجہ محمد جہانگیر: یہ کمپنی کے بورڈ میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور35سال سے زائد کا مختلف النواع کاروباری تجربہ رکھتے ہیں خصوصاً فائبر اور سوت کا۔اس کے علاوہ یہ چکوال سپننگ ملز لیمیٹڈ (جو ایک منسلک کمپنی ہے) میں چیف ایگزیکٹو بھی ہیں یہ کمپنی کی آڈٹ کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں۔

خواجہ محمد ندیم: ندیم صاحب نے بزنس گریجویشن یو ایس اے سے مکمل کی ہے اور کمپنی کے بورڈ میں بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں اور آڈٹ اور انسانی وسائل کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔ٹیکسٹائل سوت اور ویونگ شعبوں میں ایک دہائی کے تجربہ کے ساتھ یہ زیادہ تریوسف ویونگ ملز لیمیٹڈ (جو منسلک کمپنی ہے) کی روزانہ کی کاروباری سر گرمیوں کو دیکھتے ہیں جن میں پروڈکشن، مارکیٹنگ اورمالیات شامل ہیں۔جہاں وہ سی ای او کے عہدے پر فائز ہیں۔

محمد طارق صوفی: کمپنی کے آزادڈائریکٹر ہیں اور اورای او جی ایم جو 10ستمبر 2014کو ہوئی تھی میں کوڈآف کارپوریٹ گورننس کے مطابق نامزد ہوئے۔ یہ سوت کے کاروبار میں خصوصاً انونٹری کاخاطر خواہ تجربہ رکھتے ہیں۔اس وجہ سے ان سے ہماری کافی امیدیں وابسطہ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں کمپنی کے لیے بیش قیمت اثاثہ ثابت ہوں گے۔

خواجہ محمد تنویر: کمپنی کے بورڈ میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں ان کی اولین ذمہ داری کمپنی کے پلانٹ پر انتظامی امور کو دیکھنا ہے۔کاروبار اور صنعت کے 25سال سے زائد تجربہ کے ساتھ وہ کئی سماجی اوررفاعی کاموں میں شمولیت کے لیے بھی مقبول ہیں۔

محمد نوید: محمد نویدصاحب نے یو ایس اےکے مشہور تعلیمی ادارے سے گریجویشن کی۔ فائبر، سوت،سیمنٹ اور بینکنگ کے شعبوں میں وسیع تجر بے کے ساتھ یہ 2004سے کمپنی کے سی ای اواور ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں۔ یہ کمپنی کی انسانی وسائل اور اجرت کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

حصہ داران کا نمونہ

کمپنی کے آڈیٹر: ناصر جاوید مقصود عمران چارٹرڈ اکاونٹنٹس

قانونی مشیر : ناصر چوہان